پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہباز شریف کو ووٹ دیں گے

اسلام آباد: عامر لیاقت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج میں اپوزیشن اور فوج کے ساتھ ہوں۔
عامر لیاقت حسین نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاثر یہ دیا جارہا ہےکہ آج ووٹنگ نہیں ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ آج ووٹنگ ہوگی اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

عامر لیاقت نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، خان کے ساتھ نہیں۔

عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے اپنے حالیہ ٹوئٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے منفرد نہیں صحیح ٹوئٹ کیے ہیں ، اگر کسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرنا ہے تو کرے میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں