پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے لالک جان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خود مختار پاکستان کیلئے اور بیرونی سازشوں کیخلاف باہر نکلے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لالک جان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنٹوں اور غلاموں کیخلاف، خود مختار پاکستان کیلئے اور بیرونی سازشوں کیخلاف باہر آئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر امپورٹڈ حکومت اور سی آئی اے کی حکومت نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔