لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کی زیرصدارت لاہور میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔
اس موقع پر پارلیمانی پارٹی نے چوہدری پرویزالہٰی کی کامیابی کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ بعدازاں ارکان پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
چودھری پرویز الہٰی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہونے پر گستاخ ڈچ ایم پی گیرٹ ویلڈرز کا خوشیاں منانا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان سچےعاشق رسول ہیں۔ ہم سب عمران خان کے ساتھ تحفظ ناموس رسالتﷺ کے معاملہ پر شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ گستاخ ڈچ ایم پی گیرٹ ویلڈرزنےحضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کی۔