لاہور (ڈیسک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ان حکمرانوں نے مجھے جان سے مروانے کی کوشش کی ہے، حمزہ شہباز آرڈر دے رہا تھا، پکڑ لو ، پکڑ لو ، مار دو ، مار دو۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ انہوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیا، کیا آج تک اسپیکر کے ساتھ کبھی اس طرح ہوا ہے؟ آج میرے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ سب ایک پلاننگ کے تحت پوری فلم چلی، یہ اپنی طرف سے مجھے ختم کر کے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک پلاننگ کے تحت پوری فلم چلی، میں جاؤں کہاں؟ میں اپنے اللّٰہ کی عدالت میں جاؤں گا، عدالتیں کسی غریب کیلئے نہیں کھلتیں، امیروں کیلئے رات کو بھی عدالتیں کھلتی ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ از خود نوٹس ان کیلئے لیا جاتا ہے جن کی کوئی سفارش ہو۔