وقت اور حالات نیک نیتی والے نہیں، اگر بے انصافی کے نتائج ہوتے ہیں تو کون مانے گا ؟ پرویز الہی

لاہور : پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن میں کسٹوڈین نہیں ہوں، میں وزارتِ اعلیٰ کا امید وارہوں، وقت ثابت کرے گا کہ ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب شفاف ہو، کس کی نیت خراب ہے وہ آج سامنے آ جائے گا، شفاف الیکشن پر شبہات ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے الیکشن شفاف ہو، لیکن نیتیں شفاف نہیں، آج کے دن پتہ چلے گا کہ کون کسٹوڈین ہے اور اس کا رویہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارد گرد وقت اور حالات نیک نیتی والے نہیں، اگر بے انصافی کے نتائج ہوتے ہیں تو کون مانے گا، وقت پر بتائیں گے کہ ڈپٹی اسپیکر کہاں سے ہدایات لے رہے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو پہلے پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا تاہم بعد میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے رابطے کے بعد میڈیا کو کوریج کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد میڈیا نمائندے پنجاب اسمبلی میں میڈیا کیمپ پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں