کون بنے گا وزیراعلیٰ پنجاب؟ چوہدری پرویز الہی اور حمزہ شہباز کےدرمیان مقابلہ آج ہوگا۔

لاہور: پنجاب میں 21 ویں قائد ایوان کے انتخاب کا میدان آج سجے گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ دونوں امیدوار پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز نے اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے ہیں۔

پرویز الٰہی کا دعویٰ ہے کہ انہیں 189 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حمزہ شہباز کہتے ہیں 200 سے زائد ایم پی ایز ساتھ ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے کُل 371 ارکان میں سے وزیراعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ہی الیکشن کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں