لاہور : (ن)لیگی ارکان اسمبلی کا سپیکر چوہدری پرویز الہی پر حملہ

لاہور(ڈیسک نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ پر بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے ،چودھری پرویز الہیٰ کا گھیراو کیا گیا ہے اور ان پر تشد د کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے اراکین کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اب انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا ہے . اس سے قبل حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو زدوکوب کیا اور ان کے بال تک نوچے گئے تھے جس کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جن حکومتی اراکین نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا تھا ان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کو ایوان سے باہر لے جایا گیا ہے لیکن تاحال پنجاب اسمبلی کی عمارت سے باہر نہیں لےجایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں