لاہور : پنجاب اسمبلی مچھلی منڈی بن گیا، حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر لوٹے مارے،حکومتی ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ علیم خان اور ترین گروپ میں شامل منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جائے گا،
سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ مہمانوں کو اسپیکر گیلری میں آنے کی اجازت نہ دی جائے، کوئی بھی شخص چھلانگ لگا کر ایوان میں داخل ہو سکتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق جو پہلے فیصلے ہوئے تھے ان ہی پر عمل درآمد کیا جائے، 10 مہمان کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ آنے کی اجازت تھی۔
سیکریٹری اسمبلی کے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کی طرف سے 200 افراد کی لسٹ بھجوائی گئی ہے، زیادہ مہمان ہونے سے لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہے۔