لاہور(ڈیسک نیوز) پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا ایکشن، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی و دیگر کو معطل کر دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی گئی جس دوران اسپیکر چودھری پرویز الٰہی زخمی بھی ہوئے جبکہ 5 اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں ناقص اقدامات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری پارلیمانی امور عنایت لک ، سپیشل سیکرٹری عامر حبیب اور چیف سکیورٹی آفیسر اکبر ناصر کو معطل کر دیا ہے۔
دوست مزاری نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ اعلیٰ افسران کے اسمبلی حدود میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ معطلی کے احکامات کا نوٹیفکیشن 16 اپریل کو جاری کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں تعاون نہ کرنے، افسران کو اسمبلی ہنگامہ آرائی کے دوران فرائض میں غفلت پر معطل کیا۔