مظفر آباد ( ڈیسک نیوز ) نجی نیوز چینل کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سردار تنویر الیاس کو بلا مقابلہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔
وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لئے صرف سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،اپوزیشن کی جانب اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ، اپوزیشن جماعتیں ایوان میں صرف احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں جس کےبعد وہ واپس لوٹ گئیں ۔سردار تنویر الیاس آج 3 بجے حلف اٹھائیں گے ۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی 14 اپریل کو منصب سےمستعفی ہوئےتھے، وزیراعظم عبد القیوم نیازی کےخلاف وزراء نےتحریک عدم اعتمادجمع کرائی تھی۔