امپورٹڈ حکومت نئی سازش کے تحت یہ عمران خان کو نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے ہے، شاہ محمود قریشی

لاہور (ڈیسک نیوز)سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سازش گھڑی جارہی ہے عوام کی کچہری میں رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن میں ایک سازش گھڑی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے سازش تیار کی جارہی ہے، پی ٹی آئی سے جتنے بھی سال کیے گئے جواب دیا گیا، پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہو کیا پی پی اور ن لیگ کو جواب نہیں دینا، ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن یکطرفہ کارروائی نہیں ہوسکتی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی سازش کے تحت یہ عمران خان کو نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے ہیں، تنہا عمران خان کو دیوار سے لگادیا گیا ہے سارا مافیا یکجا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں اب کیا ہوگیا ہے، ملک کو بھنور سے نکالنا ہے تو وہ ایک ہی راستہ نئے انتخابات ہیں، ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں اب یہ کیوں بھاگ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں