لاہور (ڈیسک نیوز)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا،
لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی پبلک نہیں دیکھی میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سےلوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیرخرید کر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کےمفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کو کسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھےجوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔عمران خان نے کہا کہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پردےرہاتھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس ،چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی سازش مکمل نہیں ہوتی جب تک ملک میں میرجعفر،میرصادق موجودنہ ہوں، پاکستان میں بیٹھےمیرصادق، میرجعفروں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا اندر تھری اسٹوجیس بیٹھے تھے انہوں نے مل کر ایک حکومت کو گرایا سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی، معیشت بہتر ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نےبھیجے پاکستان کی تاریخ میں ہم سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا 6ہزار ارب روپے، خطےمیں سب سےکم بےروزگاری پاکستان میں تھی، کوروناوباکےدوران پاکستان کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے مثال دی جاتی تھی کوروناوبامیں پاکستان نےاپنےلوگ اورمعیشت بچائی۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیروں کو جو بھی تحفہ ملتا ہے وہ توشہ خانہ میں جاتاہے، ان کےدور میں توشہ خانہ میں پندرہ فیصدادائیگی کرکےتحفہ خریداجاسکتاتھا جبکہ ہمارےدور میں ادائیگی کی رقم پچاس فیصد کردی گئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج مجھ پرالزام لگایاجارہاہےکہ توشہ خانہ سے چیزیں لی ہیں، آپ کو بتاؤ کہ میں نےقانون کے مطابق توشہ خانہ سے چیزیں خریدیں، توشہ خانہ کے پیسوں سےخود سڑکیں ٹھیک کرائی، حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیا۔امپورٹڈ حکومت نامنظور جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کیمپ آفس بنا کر عوام کا پیسہ خرچ کرسکتا تھا لیکن میں نےایسا نہیں کیا، چیلنج ہے کہ ایسا وزیراعظم رہاہوں جس نےاپنی ذات پر انتہائی کم رقم خرچ کی ہے، جوچیز میں نے توشہ خانہ سےخریدی وہ ریکارڈ پر موجود ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خزانہ لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم بن گیا جبکہ اُس کے بیٹے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر صرف ایف آئی اے میں چالیس ارب روپے کے کیسز زیر التوا ہیں، مقدمات کھلنے کے بعد سلمان شہباز ، شہباز شریف کا داما، نوازشریف کے دونوں بیٹے، اسحاق ڈار بھی بیرون ملک فرار ہوگئے اور ان لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز ہیں، وزیراعلیٰ پر بھی کیسز ہیں، میں نے وزارتِ عظمیٰ میں ان کیسز کو آگے بڑھانے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا، جن لوگوں کو جیل میں ہونا تھا وہ وزیراعظم بن گئے یا وزیراعلیٰ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
مینارپاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراسلےمیں سپریم کورٹ میں کھلی سماعت ہونی چاہیے ہم صرف ایک ہی کمیشن مانیں گے،سپریم کورٹ میں کھلی سماعت ہو سب پاکستانیوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ کتنی بڑی سازش ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ میرجعفر کی حکومت نےفیصلہ کیاہےکہ مراسلے پر کمیشن بنائیں گے شہبازشریف تم اور تمہاری فیملی سے زیادہ جھوٹےلوگ دنیامیں نہیں آئے شہبازشریف نے تو گارنٹی دی تھی نوازشریف وطن واپس آئے گا نوازشریف نے اسمبلی میں کہایہ وہ دستاویز ہے جو ثابت کرتے ہیں لندن کے گھر خریدےگئے سپریم کورٹ میں سارے دستاویز جعلی نکلے پھر قطری خط آگیا مریم نواز کہتی ہےیہ رہی ٹرسٹ ڈیڈجس کے ذریعے گھر خریدے گئے سپریم کورٹ میں پتہ چلاٹرسٹ ڈیڈمیں کیلبری فونٹ استعمال ہوئےجوبنےہی نہیں تھے ان کے دور میں آگ لگتی تھی اور ریکارڈ جل جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو تو ن لیگ کا کوئی آفس کا عہدہ دے دینا چاہیے چیف الیکشن کمشنر نے جتنا پی ٹی آئی کیخلاف کام کیان لیگ والوں کوبھی شرم آتی ہے فارن فنڈنگ کیس کیاہے،بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسے بھیج پاکستانی31 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں وہ فارن فنڈنگ نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے باربار کہا جب بھی تحقیقات کریں ن لیگ اور پی پی کی بھی ساتھ کریں جب بھی ہمارے سامنے تحقیقات ہوگی،دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہو جائے گا ان دونوں جماعتوں کو بزنس مین پیسہ دیتے تھے پھر کنٹریکٹ لیتے تھے۔