ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا،چوہدری مونس الہی

لاہور:(ڈیسک رپورٹ)مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا ہے کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارےلیےکل بھی عمران خان وزیراعظم تھےاورآج بھی ہیں ہمارےلیےآئندہ بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان آپ کے وزرا بہترین کام کرتےہیں عمران خان آپ کے وزرانےپنجاب میں بڑی سازش کو ناکام بنایا، خان صاحب آپ کاشکریہ آپ نےگجرات والوں پراعتمادکیا قدم بڑھائیں عمران خان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ہی سکھایا گیا ہےکہ دوستوں کا پورا ساتھ دینا ہے جب آپ کےدشمن اکھٹے ہو گئے تھے اس دن ہم اور تگڑے ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں