قطرپشتون کمیونٹی کے نائب صدر عمربادشاہ بنگش نےپاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

قطر (عتیق الرشید سے) قطر میں قطرپشتون کمیونٹی کے نائب صدر عمربادشاہ بنگش نے اپنی رہائشگاہ پرپاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں ایک پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں عمربادشاہ بنگش کے والدمحترم نیازبادشاہ بنگش،برادران ادریس بنگش،نورسعید بنگش، عبدالرحمان بنگش،حمدبنگش نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمانوں کی تواضع خالصتاً روایتی عربی طرز کے کھانوں سے کی گئی۔

اس دعوت میں قطرپشتون کمیونٹی کے چئیرمین ملک ناورخان وزیر کے ھمراہ کئی مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جن میں وائس چیرمین اکرم بنگش، ایجوکیشن سیکٹری عبدالرازق اتمانخیل،
جنرل سیکرٹری عبدالناصرقریشی،میڈیا سیکرٹری ،ناصر خان وزیر، جرگہ مشران ملک محمد جان وزیر،ملک غالب خان خٹک،ملک فخرالدین،ملک شیررحمان خٹک، کے علاوہ اشرف صدیقی ،چوہدری اجمل ،طاہرجمیل ،رانا انور علی ،
عبدالقیوم وزیر،راجا فرحان ،گل رحمان وزیر ،قیصرانور ،جاسم سواتی،عبدالرؤف بنگش،
نجیب اللہ اور معروف سماجی کارکن عتیق الرشید بھی موجود تھے۔

آخر میں میزبان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا گیا اور اس کے بعد وطنِ عزیز پاکستان اور میزبان ملک قطر کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دُعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں