اسلام آباد( ڈیسک رپورٹ ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امپورٹڈ حکومت نا منظور کے ٹرینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، گزشتہ شام تک 10 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار419 دفعہ اس ٹرینڈ کے ٹویٹ کئے گئے ۔
نئے ریکارڈ کا اعلان ٹویٹر کی جانب سے کیا گیا ۔ اپنے اعلان میں ٹویٹر کی جانب سے کہا گیا اب جبکہ ایلون میسک ٹویٹر کو خرید چکے ہیں ،ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تجزیے کے مطابق #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور اب تک کا سب سے بڑا رجحان ہے۔
Now that @elonmusk has purchased Twitter, we feel it's a great time to share Twitter stats about the hashtag #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور maybe the biggest trend ever analyzed in Tweet Binder.
106,433,419 tweets!! pic.twitter.com/ppSGpb57Py
— Tweet Binder (@TweetBinder) April 25, 2022
ٹویٹر کی جانب سے اس وقت تک #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کے ہیش ٹیگ پر کی جانے والی پوسٹوں کی تعداد بھی شیئر کی گئی جو 10 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار 419 تھیں ۔