پی آئی اے کی برطانیہ، فرانس اور یورپ کےلئے پروازوں کی بحالی کا امکان

کراچی (ویب نیوز)پاکستان کی قومی ائیر لائین پی آئی اے کی برطانیہ، فرانس اور یورپ کےلئے پروازوں کی بحالی کا امکان پیدا ہو گیا ہے ،یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام مئی کے آخر یا جون میں پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے اور پاکستان میں سول ایشن سمیت پی آئی اے حکام سے اہم مالاقاتیں کریں گے۔پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام مئی کے آخر یا جون میں پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے اور پاکستان میں سول ایشن سمیت پی آئی اے حکام سے اہم مالاقاتیں کریں گے ۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اور سی اے اے سمیت پاکستانی ایئرلائن کے فلائٹ سیفٹی معیار کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں سی اے اے کی کامیابی کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی آڈٹ کرنے جلد پاکستان آرہی ہے۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی نے بھی یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں جلد بحالی کا امکان ہے۔پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائن کی فرانس یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے لئے یورپی حکام سے مثبت اجلاس رابطے ہوئے ہیں۔ بشکریہ اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں