لاہور (ڈیسک رپورٹ) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سےسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کےنئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہونگے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی قانونی رائے pic.twitter.com/z8HmnwapuN
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 17, 2022
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک چیز سامنے آئی ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ گنا ہی نہیں جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ حمزہ شہباز تو کبھی منتخب ہوئے ہی نہیں، اس فیصلے سے سارے فارغ ہوگئے ہیں۔کیا وزیر اعلیٰ کے عہدے پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ اصولاً تو ووٹنگ ہونی ہی نہیں چاہیے، جب ووٹ گنے ہی نہیں جائیں گے تو پرویز الہٰی جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو اس کا مرتکب ہو اس کیلئے سخت سزا ہو تاکہ انہیں خوف ہو اور اسی خوف کی وجہ سے یہ حرکت نہ کریں۔