مانچسٹر (نئی دنیا نیوز) جہلمی خاتون کونسلر مانچسٹر سٹی کونسل کی ڈپٹی میئر منتخب کر لی گئیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والی شخصیات گاہے بگاہے اہم ملکی و غیر ملکی عہدوں پراپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا اظہار کرتے رہتے ہیں، اور اپنے شہر کا دنیا بھر میں تعارف بن جاتے ہیں.
اسی پس منظر میں برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی سٹی کونسل میں لیبر گروپ کی جانب سے جہلم سے تعلق رکھنے والی خاتون کونسلر یاسمین ڈار کو ڈپٹی میئر منتخب کر لیا ہےہے، یاد رہے کہ ان کے بھائی ماجدڈار بھی مانچسٹر کے کونسلر ہیں،
گزشتہ روز مانچسٹر سٹی ہال میں منعقد ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں دیگر عہدیداروں کے ساتھ یاسمین ڈار کا انتخاب کیا گیا،بتایا جا رہا ہے کہ وہ 2023میں میئر منتخب ہو سکتی ہیں.
ڈپٹی میئر منتخب ہونے والی یاسمین ڈار مانچسٹر سٹی کونسل میں موسٹن کی جانب سے بطور کونسلر نمائندگی کرتی ہیں۔وہ اس وارڈ کے لئے مئی 2019میں کونسلر منتخب ہوئی تھیں،اس عہدےکے علاوہ ان کے پاس لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبرکا بھی عہدہ ہے۔
ڈپٹی میئر کا اعزاز حاصل کرنے والی یاسمین ڈار کا تعلق جہلم سے ہے، اور وہ برطانیہ میں مقیم ہیں،اس حوالے سے جہلمیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈپٹی میئر منتخب ہو کر جہلم کا نام روشن کیا ہے.
اس موقع پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور خصوصی طور پر جہلمی تارکین وطن نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں،اور اس کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے کہ وہ مانچسٹر سٹی کونسل میں اعلیٖ کارکردگی دکھاتے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔
یاد رہے اس سے قبل بے شمار پاکستانی اور کشمیری نژاد تارکین وطن برطانیہ کی مختلف کونسلوں میں منتخب ہو چکے ہیں،اورکونسلر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔