معروف بزنس مین حاجی عباس نےمبشرنواز، چوہدری قاسم علی چھٹہ کےاعزاز میں اٹلی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا،

اٹلی(نئی دنیا نیوز) معروف بزنس مین شخصیت حاجی عباس نے پاکستان سے آئے ہوئے معزز مہمان چوہدری قاسم چھٹہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(CDA) ،مبشر نواز کےاعزاز میں اٹلی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا

جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اور حاجی مبشر نواز کو اٹلی کی نیشنلٹی ملنے پر مبارکباد پیش کی،

اس موقع پر حاجی عباس نے کہا کہ اٹلی میں رہنے والے تمام پاکستانی ایک فیملی کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کی غمی خوشی میں شریک ہونا ہمارا شیوہ ہے اورہم نے اپنی پنجاب کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس شاندار پروگرام کا اہتمام کیا ہے ،

اس موقع پر جاوید انصر گوندل، حماد حسین وڑائچ، اسد نواز تارڈ،شفقات وڑائچ، محمدامجد، محمد اشرف گوندل،محسن گوندل، قمر رانجھا، محمد عمر، محمد نذیر چوٹ دھیراں، ساجد طور، امجد اقبال گوندل، اظہر اقبال گوندل، اورنگزیب، عابد نمبردار نے پارٹی میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں