Basma Afzaal

اٹلی.پادووا، سے18 سالہ پاکستانی لڑکی 5 دن سے لاپتہ ۔

اٹلی ۔کے علاقہ وینیتو کے قصبہ کاستیلفرانکوسے  31مئی کی صبح18 سالہ پاکستانی لڑکی بسمہ افضال ساڑھے نو بجے بار روما سے لاپتہ ہے ۔لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے مقامی کارابینیری کے پاس گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔ بسمہ افضال کو صبح 9.30 بجے کے قریب بس سٹیشن کے قریب ایک بار میں دیکھا گیا ہے پھر اس کے بعد مزید کچھ معلومات اب تک نہیں ملیں۔ بسمہ نے  کالی قمیض اور سفید جوتے پہن رکھے ہیں۔پہچان کے لیے سوشل میڈیا پر بسمہ کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔آپ سے گزارش ہے کہ پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ تلاش میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں