اسلام آباد:(نئی دنیا نیوز ) بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
تر جمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں ، تو ہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ۔ مودی سرکار کے مذکورہ عہد یداروں کے خلاف اقدامات میں تاخیر بھی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشددپر تشویش ہے ، پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے ، بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی قیادت تو ہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کریں ، بھارتی رہنماؤں سے عملی کارروائی کے ذریعے جوابد ہی کی جائے ، بھارت اقلیتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچائے ، عالمی برادری ، اقوام متحدہ نوٹس لے ۔