اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) میں دراڑ سابق وفاقی وزیرچوہدری وجاہت حسین کے بیٹے چوہدری حسین الٰہی MNA نے (ق) لیگ چھوڑ دی ۔

اسلام آباد (نئی دنیا نیوز)مسلم لیگ (ق) کی قیادت میں دراڑ پڑنے کے بعد چوہدری وجاہت کے بیٹے حسین الٰہی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حسین الٰہی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمیشہ یہ ہی کہا ہے کہ میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے، ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الٰہی کے ساتھ کروں گا، اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہو۔


موجودہ پاکستانی کی سیاسی فضا میں بڑی ہلچل رونما ہوئی اور ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

زرائع کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی خیال ق لیگ کے دونوں بڑوں کے بچوں کا بھی ہے پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی اپنا سیاسی مستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور چوہدری وجاہت کےبیٹے حسین الٰہی، مونس الٰہی کیساتھ سیاسی مستقبل دیکھ رہے ہیں۔

یہ دونوں‌ قومی اسمبلی کے اراکین ہیں، جب کہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور موجودہ حکومت میں وزیر مملکت چوہدری سالک حسین ن لیگ کے ساتھ جڑے رہنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں