رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے

کراچی(نئی دنیا نیوز)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے تٖصدیق کی کہ ملازم نے کہا ہے ایم این اے عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملازم کمرے کے اندر گئے تو ڈاکٹر عامر لیاقت بیہوش تھے، ملازم نے ڈاکٹر عامرلیاقت کو اسپتال منتقل کیا ،ان کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا، جس کے باعث ممکن ہے ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبرکی تصدیق کی۔

ترجمان اسپتال نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ کا تعین کیا جارہاہے اور طبی معائنہ جاری ہے۔

عامر لیاقت کو گذشتہ رات دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی،ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو گذشتہ رات دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی ، صبح بھی تکلیف میں اضافہ ہوا لیکن وہ اسپتال نہیں گئے ، رکن قومی اسمبلی رات بھر روتے بھی رہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے حوالے سے انکی فیملی سے بھی رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ، دو بیوں کو چھوڑ چکے جبکہ تیسری بیوی نے خلع دائر کی ہوئی ہے تاہم عامر لیاقت کے بچوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر پہنچ گئے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی ڈاکٹر عامرلیاقت کے گھر پرموجود ہے۔

پولیس کی جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا تھا کہ ہمیں ریسکیو حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی ،عامر لیاقت کا گھر بریگیڈ تھانے کی حدود میں ہے ،ڈاکٹر رپورٹ کے بعد ہی مزید بتا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں