چوہدری برادران کا سیاسی،خاندانی اختلافات پر آپس میں حتمی ملاقات کا فیصلہ

لاہور :(نئی دنیا نیوز ) چوہدری برادران نے سیاسی اختلافات پر حتمی فیصلوں کے لئے اہم ملاقات کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق چو ہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویزالہی اور چو ہد ری و جاہت حسین جلد ملاقات کریں گے ، چو ہدری خاندان کے تینوں بڑے مسلم لیگ ق کے آئندہ مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن ملاقات کریں گے ۔ مسلم لیگ ق کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چو ہدری شجاعت حسین اور چو ہدری سالک حسین کے شہباز حکومت کی حمایت کی وجہ سے مسلم لیگ ق کی قیادت اختلافات کا شکار ہے ۔ چوہدری پرویز الہی ، چو ہدری مونس الہی اور حسین الہی سیاسی الائنمنٹ تحریک انصاف کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں ، جبکہ مسلم لیگ ق کے ایم این اے حسین الہی بھی شہباز حکومت کی حمایت کے معاملے چو ہدری شجاعت اور سالک حسین کے فیصلے کے مخالف ہیں ۔
ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی مستقبل کی سیاست چوہدری مونس الہی کیساتھ ملکر کرنا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں