اسلام آباد(نئی دنیا نیوز)قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز میں کھانے میں دال سبزی ملنے پر مسافر برہم ہوگئے۔ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز میں مسافروں کو دال سبزی دی گئی، کھانے میں گوشت نہ ملنے پر مسافر ناراض ہوگئے۔
ترجمان پی آئی اے نے اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز میں مسافروں کو دال سبزی دینے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے مرغی سپلائی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو دال سبزی دی گئی۔قومی ائیرلائنز کے ترجمان کے مطابق اب تمام پروازوں پرکھانا معمول اور مینیو کے مطابق دیا جا رہا ہے۔