پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں معاملات طے نہ ہوسکے ،کابینہ کا دوسرا مرحلہ تاخیر کا شکار

لاہور(ڈیسک رپورٹ) پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں معاملات طے نہ ہوسکنے کے باعث پنجاب کابینہ کا دوسرا مرحلہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سخت تحفظات اور دیگر مسائل کے باعث پنجاب کابینہ کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر التوا کا شکار ہے، جس کے باعث پنجاب کا بجٹ اویس لغاری کی جانب سے پیش کیے جانے کا امکان ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بھجوادیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنا وزیر خزانہ نہ بنائے جانے پر اہم محکموں کے قلمدان مانگ لیے ہیں، پی پی قیارت حلف برداری کے فوری بعد اپنے وزرا کیلئے اہم قلمدان چاہتی ہے، صوبائی حکومت قلمدان سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کرسکی ہے جس کے باعث کابینہ حلف برداری کا دوسرا مرحلہ بجٹ کے بعد ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پنجاب حکومت اور کابینہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں