اسلام آباد (نئی دنیا نیوز) ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق مونس الہی کیخلاف واضح شواہد ملنے پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا
ایف ائی اے اس سے قبل بھی مونس الٰہی کیخلاف تحقیقات کر چکا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں مونس الٰہی کیس میں واضح ثبوت نہ ملنے پر تحقیقات بند کر دی گئی تھیں۔