موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ہاتھوں مجبور عوام پر تیسرا پٹرول بم حملہ کردیا ۔

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائی جا رہی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوجائے گی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل ہیں، ہم اس وقت پیٹرول کی قیمت میں24 روپے فی لیٹر نقصان کررہے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جو معاہدے کیے ان کی وجہ سے ہمار ے ہاتھ جکڑےہوئے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، عالمی مارکیٹ میں تیل، گندم اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں