کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے تھانہ سائٹ میں ایک خاتون نے شکایت درج کرائی کہ شبیرقریشی نے ان سے دست درازی کی ہے ، خاتون کا کہنا ہےکہ شبیرقریشی نے انھیں نوکری کا جھانسا دیا۔https://twitter.com/AmirRazakhan042/status/1538402607156404224?t=pW-xqNjp3GKX7VhzWhRJzg&s=19جاوید عالم اوڈھو کے مطابق خاتون کی شکایت پر شبیر قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انھیں گرفتارکرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
شبیر قریشی کی گرفتاری کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ شبیر قریشی فجرکی نماز کے لیے نکلےتھے کہ انھیں پولیس گرفتار کرکے لےگئی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے شبیرقریشی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔
حلیم عادل کا کہنا تھا کہ رات بھر دوپولیس موبائلیں شبیر قریشی کے گھر کے باہر موجود تھیں۔