بلونیا: ارض پاکستان پاک فوج کی وجہ سے محفوظ ہے، ہم پاک فوج کے دست و بازو ہیں، آرگنائزر استحکام پاکستان کانفرنس چوہدری فیصل محمود چیچی

اٹلی (نئی دنیا نیوز)اٹلی میں کامیاب استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ، چیچی برادران نے تاریخ رقم کر دی
سینکڑوں اوورسیز کا پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا بھرپور اظہار
ارض پاکستان پاک فوج کی وجہ سے محفوظ ہے، ہم پاک فوج کے دست و بازو ہیں۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے آرگنائزر چوہدری فیصل محمود چیچی کا دبنگ خطاب

کامیاب ترین استحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد پر یورپ بھر سے چوہدری فیصل چیچی برادران کو مبارکباد کے پیغامات
ہم اگر محفوظ ہیں تو اپنی فوج کی وجہ سے ہیں، اوورسیز پاکستانی پاک فوج کی قوت اور دست و بازو ہیں اور ہم پاک فوج کا حصہ ہیں ، پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہی ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کے لئے تن من دھن سب کچھ قربان ہے۔ اٹلی کے شہر بلونیا میں استحکام پاکستان کانفرنس کے آرگنائزر چوہدری فیصل محمود چیچی کا دبنگ انداز سے خطاب ، چوہدری فیصل چیچی نے کانفرنس کے صدارتی خطاب میں انتہائی جذباتی انداز سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مٹی میں ہمارے آباء و اجداد کا خون ہے ، پاکستان کی سرزمین پر ہمارے بزرگوں کی قبریں ہیں ، ہمارا بچپن اس سرزمین پر گزرا ہے ، ہم اپنے بہتر مستقبل کے لئے اوورسیز میں ضرور رہتے ہیں لیکن ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، پاکستان ہماری آن ، شان اور پہچان ہے۔ پاکستان کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

اٹلی میں کامیاب ترین استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کرکے چوہدری فیصل محمود چیچی(چیچی برادران) نے نئی تاریخ رقم کر دی، یورپ بھر سے کمیونٹی راہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

اٹلی بھر سے ارض پاکستان کی محبت پاکستانیوں کو بلونیا کھینچ لائی،سینکڑوں پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستان اور پاک فوج سے اپنی محبت اور لگاؤ کا اظہار کیا، اٹلی کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانیوں کی اتنی بڑی تعداد نے اکٹھے ہو کر اپنے ملی جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کا عہد کیا۔
استحکام پاکستان کانفرنس سے مہمان خصوصی ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چئیرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

کامیاب استحکام پاکستان کانفرنس سے یورپ کے ممتاز بزنس مین و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال نے اپنے خطاب میں چوہدری فیصل چیچی اور ان کے احباب کو کامیاب ترین کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دل و جان سے پاکستان کی سلامتی کے لئے دعاگو ہیں ، اور پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، پاکستان عوام پاکستان کا ہے ،

پاکستان کی سلامتی کے لئے ہم پاکستان کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اوورسیز پاکستانی جو زرمبادلہ بھیجتے ہیں وہ پاکستان کی معیشت اور دفاع کا ضامن ہے۔ چوہدری فیصل چیچی جیسے پاکستانی ہماری کمیونٹی کا فخر ہیں۔

استحکام پاکستان کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ، سلامتی اور استحکام کے لئے پاک فوج کی مضبوطی بہت ضروری ہے اور اس کے لئے ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اپنے دشمن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی فوج کے لئے چاہے کہیں بھی ہوں ان کے دست و بازو ہیں،

استحکام پاکستان کانفرنس بلونیہ اٹلی کا انعقاد زیر اہتمام چوہدری فیصل محمود چیچی۔چوہدری قیصر بشیر کنگ۔چوہدری دلشاد حسین مون اورچوہدری اکرام شہزاد ہوا، جس کے مہمانان خصوصی چوہدری پرویز اقبال لوہسر چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن۔ ، فرانس کی ہمہ جہت ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت شمع انٹرنیشنل کے سی ای او ، پاکستان بزنس فورم فرانس کے چئیرمین سردار ظہور اقبال ، یو کے سے چوہدری ندیم مہر ، چوہدری ذوالفقار علی ، سوئٹزر لینڈ سے چوہدری علی حسن چاندی ، اٹلی سے چوہدری اجمل خاں گوٹریالہ ، چوہدری بشیر بوسال ، چوہدری امجد حسین رولیہ ، چوہدری آصف رضا گجر، چوہدری شمریز رحمان گوندل ، ملک احسن اسلام ، چوہدری آصف وڑائچ ، چوہدری شبیر ناپولی ، راجہ آفتاب روم ، چوہدری نواز گلیانہ ، احتشام صدیق ، ملک تنویر اعوان ، چوہدری یاسر ٹوپہ ، چوہدری زاہد ڈھلو بھی تھے۔ یورپ بھر سے آئے ہوئے کمیونٹی راہنماؤں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی جغرافیائی حدود کی حفاظت اور فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا تذکرہ جذباتی انداز میں کیا انہوں نے کہاکہ جوان ہماری پرسکون نیند کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں وطن ہے تو ہم ہیں،خدانخواستہ اگر کچھ ہوتا ہے تو ہماری پہچان گم ہوجائے گی ،اپنی پہچان برقرار رکھنے اور عزت کے ساتھ جینے کے لئے ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے گئے۔ کچھ مقررین نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہترین جنرل قرار دیا اور کہا کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کی نیندیں خراب کرنے والے قمرجاوید باجوہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
استحکام پاکستان کانفرنس میں ملک کی سلامتی اور پاک فوج کی مضبوطی اور یکجہتی کے حوالے سے تقاریر کی گئیں اور پاک فوج کی ملک قوم کی قربانیوں کو سراہا گیا۔کانفرنس ہال پاکستان زندہ بادپاک فوج زندہ باد قومی ترانوں اور ملی نغموں سے گونجتا رہا۔کانفرنس میں پاک فوج کی طرف سے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ہر موقع پر دانت کھٹے کئے۔
استحکام پاکستان کانفرنس میں سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی کانفرنس کے احتتام پر معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں کانفرنس میں پورے اٹلی کے اہم شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعائے خیر بھی کی گئی کانفرنس کے شرکاء کی پر تکلف کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں