کراچی (ڈیسک نیوز ) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ہمارے ووٹ جب عمران خان سے نجات دلاسکتے ہیں تو عوام کو اس حکومت سے بھی نجات دلاسکتے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق عامر خان نے میرپور خاص کے علاقے ہیر آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے معاہدہ کیا اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن شپ بنائی ، ہمارا معاہدہ تحریری ہے ، لیکن ہم اگر عوام کو عمران خان سے نجات دلا سکتے ہیں تو موجودہ حکومت سے بھی دلا سکتے ہیں ۔
عامر خان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھا دیا گیا اور رزلٹ میں رد وبدل کی گئی مگر پھر بھی ایم کیو ایم نے 7 سیٹیں جیتیں جبکہ صوبے میں وزیر اعلیٰ کا دعویٰ کرنے والے پاک سر زمین پارٹی کو مہاجر عوام نے ایک سیٹ بھی نہیں جیتنے دی۔