گجرات (نئی دنیا نیوز)رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، ہم مخالفین کادلیری سے مقابلہ کرینگے، واپسی کاکوئی راستہ نہیں، ن لیگی حکومت چوہدری پرویز الٰہی، مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہے ہیں، دوسری طرف گھر کے افراد شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں، ظہور الٰہی خاندان کے اپنے افراد ہی خاندان کو کمزور کررہے ہیں۔
صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ اپنے خاندان، حلقے اور چوہدری مونس الٰہی سے مشاورت کرکے کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخری فیصلہ عوام کا ہوتا ہے۔ عوام کا فیصلہ عمران خان کے حق میں ہوگا اور بھاری اکثریت سے ہوگا۔