پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی گئی، عمران خان کا زاتی ملازم گرفتار

اسلام آباد (ڈیسک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی گئی، جاسوسی کی کوشش پر ایک ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق بنی گالہ کے ایک ملازم نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے گھر کے ملازمین کو ان کے کمرے میں جاسوسی کے آلات لگانے کیلئے پیسے دیے گئے ہیں ،ملازم کے انکشاف کے بعد بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم فوری متحرک ہوئی اور جاسوسی کی کوشش میں ملوث ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،
عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جاسوسی کیلئے بنی گالہ کے ایک ملازم کو خریدا گیا تھا، عمران خان کے کمرے کی صفائی کرنے والے ملازم کو باقاعدہ ٹریپ کیا گیا ۔ اسے کہا گیا کہ اگر اس نے مدد کی تو کاروبار سیٹ کردیں گے ، اس کو بہت عرصے سے پیسےبھی دیے جارہے تھے جس کے بدلے اس نے عمران خان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی ڈیوائس لگانی تھی۔ جو ملازم پکڑا گیا ہے اس نے اور بھی بہت سی باتیں بتائی ہیں جو اس وقت شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں