لاہور(نئی دنیا نیوز) معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کردیں تاکہ باقی لوگ بھی ان کے نقش قدم پر چلیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا 5فیصد حصہ پاکستان کا عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں اور ساتھ ہی کہا کہ مثال قائم کرنے کیساتھ قیادت کریں ۔
My humble advice to political leaders. Donate 5 percent of your wealth to Pakistan to inspire the nation to come forward and do the same. Lead by example. #justathought
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 25, 2022
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ “یہ بس میرا ایک خیال ہے”۔