ضمیر فروش لوٹوں کو ضمنی الیکشن میں شکست دینا ہوگی،عمران خان

لاہور (نئی دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹے ضمیر بیچ کر عوام کی توہین کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں انہیں شکست دینا ہوگی۔
لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوٹوں کو اپنے حلقوں میں شکست دینا ہوگی، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، لوٹوں کو ایسی شکست دیں گے کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے ،غنڈہ گردی کی جارہی ہے، ملزم حمزہ اور اس کے والد کو شکست دینی ہے۔
قبل ازیں پی پی 168 کنونشن میں عمران خان کی آمد پر بدنظمی ہوئی، رش کے باعث ہال کا دروازہ ٹوٹ گیا جبکہ دروازے کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی روانگی کے وقت بھی کارکنان کا رش اور دھکم پیل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں