بلوچستان کے علاقے داہا سر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 23مسافر جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد(نئی دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے داہا سر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے اور حادثے میں23 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 23افراد جاں بحق اور 15سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔نجی ٹی وی “دنیا نیوز “نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیرانی کے پہاڑی علاقے “دانہ سر “میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 23افراد اور12 زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے، مزید اموات بھی ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں