مفتاح اسماعیل محنتی آدمی ہیں مگر بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی اب پر تنقید ہورہی ہے ،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (نئی دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے بعد خواجہ آصف کا مفتاح اسماعیل کی حمایت میں کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں،اس وقت مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنےکی ضرورت ہے۔

نجی نیوزچینل کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل محنتی آدمی ہیں ،وہ ہر وقت سٹیک ہولڈرز کو دستیاب رہتے ہیں ،بدقسمتی سے ان پر مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی تنقید ہوئی ہے ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اورکسی سےکوئی موازنہ نہیں،انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جولائی کے آخر تک پاکستانی پہنچ جائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے ، نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں ،اسحاق ڈار کے مطابق نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے، ڈاکٹر نے بھی اجازت دے دی ہے، پاکستان واپسی کے لیے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نواز شریف کا حکم کافی ہے، مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں