فرانس (حمیدچوہدری سے) پاک گروپ سپورٹس گارج لے گونس کی جانب سے والی بال کے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد گیا
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میئر گارج لے گونس ( Benoit jimenez) مسٹر بینوا جیمانیز اور ممبر قومی اسمبلی فرانس مسٹر مارٹنس کارلوس بلنگو ( Martens Carlos Bilongo) تھے
مہمانان خصوصی کا استقبال پاک گروپ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری رخسار احمد خان جنرل سیکرٹری سید اویس حسین شاہ اور رہنما چوہدری ماجد چیمہ نے کیا
میئر گارج لے گونس Benoît Jiménez نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گارج میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور بلخصوص سپورٹس کے حوالے سے خدمات کو بہترین الفاظ میں سراہا
ٹورنامنٹ انتظامیہ کا دعوت نامے اور شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی
نئے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی فرانس Martins Carlos Bilongo نے کہا پاکستانی کمیونٹی نے میری الیکشن مہم میں میرا بھرپور ساتھ دیا ہے، جس کے لئے میں آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور اب میری آپکا ساتھ دینے کی بھاری ہے
اور اپنے تمام انتخابی وعدوں پر عمل کرو گا اور یہ ہی میری اصل ڈیوٹی ہے اور کمیونٹی کے تمام مطالبات پر عمل کروانے کا وعدہ کیا!!!
ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا
سیمی فائنلز میں پاک گروپ سپورٹس نے شاہین کلب لاکورنیو کو شکست دی اور گوندل بار کلب سارسل نے پاک کلب سارسل کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا
فائنل میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد پاک گروپ سپورٹس فرانس نے کامیابی حاصل کی دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیز تقسیم کی گئیں
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی فیصل مچھیانہ رہے فائنل کیلئے بہترین کھلاڑی کا اعزاز شہباز گوندل نے اپنے نام کیا
بہترین ڈیفینڈر حسنین مسیانا رہے
ونر ٹرافی پاک گروپ سپورٹس کے کپتان چوہدری تصور خان نے وصول اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی
آخر میں سرپرست اعلیٰ چوہدری رخسار احمد خان نے حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
جنھوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو رونق بخشی