اسلام آباد ( نئی دنیا نیوز ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تارکین وطن سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ، درخواست میں وفاق ، نادرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نادرا تارکین وطن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار بنائے ، متعلقہ اداروں کو تارکین وطن کو حق رائے دہی کی فراہمی کا حکم دیا جائے ۔ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ نادرا کو فنڈز فراہم کرے ، عدالت اعظمیٰ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو بھی غیر آئینی قرار دے ۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت نےقومی اسمبلی میں سابق حکومت کی جانب سے کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ سے متعلق سہولت کی ترامیم کو ختم کرنے کا بل منظور کیا ہے جس کے بعد تارکین وطن ووٹ کی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں ۔