ہماری حکومت آنے دو پتر اگر استری نہ پھیری تو پھر کہیں ،شہباز گل کی سینئر صحافی کو دھمکیاں

لاہور (نئی دنیا نیوز )گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بشریٰ بی بی کے نام سے منسوب کی جانے والی مبینہ آڈیو ٹیپ پر پریس کانفرنس کی اور جواب دیتے ہوئے کافی جذباتی انداز اپنایا لیکن اس دوران انہوں نے موقع پر موجود ایک صحافی کو سنگین نتائج کی براہ راست دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔


تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سینئر صحافی فہد حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ ایک گیدڑ ہیں ، آپ نے آزاد صحافیوں کو بدنام کیا ہے ، ہماری حکومت آنے دو پتر اگر استری نہ پھیری تو پھر کہیں ، میری پارٹی کے پڑھے لکھے لوگ کہتے ہیں کہ آپ امریکہ میں پروفیسر تھے آپ کیا باتیں کرتے ہیں، میں تحریک انصاف کی پڑھی لکھی قیادت اور لوگوں سے معذرت چاہتاہوں کہ جب آپ کو اعتراض ہوتاہے میری ایسی بات کرنے پر تو جیسا منہ ہے ویسی چپیڑ ماریں گے ۔“شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے لیڈروں کے فونز کا ڈیٹا سامنے لے آئے تو یہ پچھتائیں گے،ان کے فون پورنوگرافی سے بھرے پڑے ہیں ، آپ کا پٹہ کھل گیا ہے تو کم از کم اپنا منہ بندرکھیں، شہبازشریف کے موبائل کا ڈیٹا سامنے رکھ دیا تو پتہ نہیں کہاں سے دھواں نکلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں