میں سول گاڑی میں نہیں جاؤں گا ،موبائل میں لے کر چلو” عمران ریاض کی گرفتاری کے وقت کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (نئی دنیا نیوز ) اٹک پولیس کی جانب سے صحافی عمران ریاض خان کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، جب انہیں گرفتار کرکے لے جایا جا رہا تھا تو اس وقت کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔


عمران ریاض گرفتاری کیلئے پولیس کے ساتھ جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگواتے رہے۔ موقع پر موجود صحافیوں کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ پولیس اہلکار صحافی کو ایک کار میں بٹھانے لگے تو صحافیوں نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ پولیس موبائل میں لے کر جایا جائے۔ اس کے بعد انہیں پولیس موبائل میں بٹھایا گیا۔ اس موقع پر دیگر صحافی بھی ساتھ جانے کیلئے پولیس موبائل پر سوار ہونے لگے تو عمران ریاض نے انہیں روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں