چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، باسط بخاری چیئرمین منتخب

اسلام آباد(ڈیسک نیوز) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جبکہ باسط بخاری کو نیا چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب کرلیا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نواب شیر وسیر نے پیش کی ، نواب شیر وسیر نے موقف اپنایا کہ شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام نہیں کر رہے۔ ووٹنگ کے دوران تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیئے جس کے بعد شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی نہ رہے ۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے علاوہ کسی رکن نے شرکت نہ کی ، خود سابق چیئرمین شہریار آفریدی بھی اجلاس میں موجود نہ تھے ، شہریار آفریدی نے تاحال بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
بعد ازاں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر افیئرز کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے باسط بخاری کا نام تجویز کیا ، کمیٹی ارکان نے باسط بخاری کے نام کی تائید کی جس کے بعد باسط بخاری کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں