خوشی ہے کہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آرہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ووٹرز ہر قسم کے دباؤ اور ہراساں کرنے کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں،


عمران خان نے کہا کہ ووٹرز خصوصاََ خواتین جنہوں نے ابھی تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کا الیکشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں