شیخ رشید احمد نے جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو کی تصدیق کردی

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ جلیل شرقپوری کو رقم کی ادائیگی سے متعلق لیک آڈیو میں آواز میری ہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آواز میری ہے لیکن وہ یہ بات مذاق میں کر رہے تھے، پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔

آڈیو میں شیخ رشید، چوہدری گل زمان نامی شخص سے بات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پھر کل شرقپوری کو آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔

اس پر گل زمان نامی شخص نے کہا کہ “یہ ٹیلیفون ہے خدا کے بندے، صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہوگا، انشااللہ۔”

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے۔

اس پر گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا، اللّٰہ پردہ رکھنے والا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے، جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں