ضمنی الیکشن : قانون کی خلاف ورزی اورپرتشددواقعات کی بالکل اجازت نہیں ،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نئی دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ میں مداخلت کوبرداشت نہیں کیاجائےگا، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپناووٹ اپنی پسندکےامیدوارکےحق میں ضرورکاسٹ کیاجائے، ووٹ کاسٹ کرنےسےنہ صرف جمہوریت مضبوط ہوگی بلکہ ملک مزیدمستحکم ہوگا، قانون کی خلاف ورزی اورپرتشددواقعات کی بالکل اجازت نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں