عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، چوہدری پرویز الہی

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ محنت عمران خان نےکی، میں نے بہت ضمنی الیکشن جیتے ہیں پر عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 30 سال کی سیاست میں میں میرا نظریہ رہا ہےکہ جو اللہ کی رضا ہو وہ ہوکر رہتا ہے، اللہ نے ناممکن کو ممکن کردیا ہے، مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا،میں مشورہ ضرور دوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، ہوتے رہتے ہیں، مریم نواز نے اچھی بات کہی کہ ہار مان لی جائے، 22 جولائی کے حوالے سے شریف خاندان کے لیے مشورہ ہےکہ یہ خود آکر کہیں کہ ہم الیکشن نہیں لرتے بلکہ مل کر چلتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں