اسلام آباد : سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنے اور انتخاب میں دھاندلی کے پیش نظر شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں ۔
محض عوام کوخوفزدہ کرنےاورانتخاب میں دھاندلی کےپیشِ نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گےنہ ہی ہمارےلوگ اپنا حقِ رائےدہی استعمال کرنےسےبازآئیں گے۔امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کااحساس ہوناچاہئیے جو وہ ہماری قوم کوپہنچارہےہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے فسطائی حربے موثر ثابت ہوں گے نہ ہی ہمارےلوگ اپنا حق رائے دہی کرنے سے باز آئیں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے سر پرستوں کو اس نقصان کااحساس ہوناچاہئیے جو وہ ہماری قوم کوپہنچارہے ہیں۔