اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک جس طرح کے نتائج سامنے آرہے ہیں ،تحریک انصاف پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کررہی ہے۔
جو نتائج آرہے ہیں ان کی روشنی میں تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے۔ مگر تمام پولنگ سٹیشنز پر ذمہ داریوں پر مامور ہمارے سب لوگوں کیلئے نہایت اہم ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری نتائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ جو نتائج آرہے ہیں ان کی روشنی میں تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے۔ مگر تمام پولنگ سٹیشنز پر ذمہ داریوں پر مامور ہمارے سب لوگوں کیلئے نہایت اہم ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری نتائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں۔