پنجاب اسمبلی ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو 15 سیٹوں پر جبکہ (ن)لیگ 4 اور ایک سیٹ پر آزاد کو برتری حاصل

لاہور : پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ وہ حلقے ہیں جہاں سے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کیلئے ووٹ دینے پر تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ یہ غیر حتمی نتائج ہیں جب کہ سرکاری نتائج کا اعلان باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کیا جائے گا۔

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 19 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ ایک حلقہ ایسا ہے جہاں آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہے ،اب تک تحریک انصاف کو 15 جب کہ مسلم لیگ ن کو چار نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں