پنجاب کے 20 حلقوں میں پُرامن طریقے سے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ

لاہور (نئی دنیا) صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے پنجاب کے 20 حلقوں میں پُرامن طریقے سے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔ سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہئے، پولنگ کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ان کا چور اور ڈاکو والا بیانیہ مکمل طور پر پٹ چکا ہے، انہیں نظر آ گیا ہے کہ ن لیگ جیت گئی ہے،شہباز گل صاحب ایف سی اہلکاروں کے ساتھ مظفر گڑھ میں موجود ہیں، لاہور اور شیخوپورہ میں مسلح افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عمران خان کا بیانیہ پنجاب کی عوام نے مسترد کردیا۔ مقبول گجر واپس آزاد کشمیر پہنچ چکے ہیں، یہ کے پی کے سے لوگوں کو بھیجتے ہیں کیا پنجاب میں ان کا سیاسی سسٹم موجود نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں